Site icon Daily Mujadala

پاکستانی کشمیر:‌دس سال سے کم سزاء کے ملزم حوالاتیوں‌کو ضمانت پر رہا کرنیکا فیصلہ

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی جیلوں میں کرونا کے پھیلاؤ سے محفوظ بنانے کیلئے سفارشات تیار کرنے کمیٹی کے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کی روشنی میں محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

محکمہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق نوٹیفکیشن میں‌محکمہ قانون، داخلہ کوہدایت کی گئی ہے کہ جیلوں کی مجموعی حالت کو مدنظر رکھے ہوئے حکومت ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت دے کہ وہ زیر سماعت مقدمات میں 10سال سے کم سزا کے جرائم میں مقید حوالاتی ملزمان کی ضمانت درخواست کو Oppose نہ کرے تاکہ رعائت کی صورت میں جیلوں میں Prison Populationکم ہو سکے۔ جو موجودہ ہاء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے لیے ضروری ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ PP&H،جیلخانہ جات اورP&DDکوہدایت کی گئی ہے کہ سنٹرل جیل مظفرآباد اورڈسٹرکٹ جیل بھمبر کا تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرتے ہوئے اسیران کو ان عمارات میں منتقل کی ھدایات جاری کی گئیں اور متعلقہ محکمہ سے کہا گیا ہے کہ اگر اس سلسلہ میں مزید فنڈز درکار ہوں تو ان کا فوری اہتمام کیا جائے۔

محکمہ PP&H،جیلخانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل پلندری،راولاکوٹ اورباغ کی عارض عمارات میں Over Crowding کے مسئلہ کے حل کے لیے جیل مینول کے تحت پرائیویٹ مکانیت کرایہ پر حاصل کی جائے، بصورت دیگر ان جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کو میرپور،کوٹلی یا بھمبر کی جیلوں میں منتقل کیا جائے۔ صحت عامہ وجیلخانہ جات کوہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ صحت عامہ جیل ہاء کے سٹاف کو PPEs مہیا کرنے کے علاوہ اسیران کو روزانہ کی بنیادوں پر فیس ماسک اور سینئیٹائزرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ کے لیے میڈیکل ٹیموں کا وزٹ یقینی بنائے۔

محکمہ PP&H،جیلخانہ جات کوہدایت کی گئی ہے کہ اسیران کے مابین محکمہ صحت عامہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق Social Distancing کویقینی بنانے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ جیلوں کا معائنہ کرتے ہوئے اس پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔محکمہ پولیس صحت عامہ وجیلخانہ جات کوہدایت کی گئی ہے کہ عدالت العظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں دوبارہ گرفتار ہونے والے اسیران کو مکمل سکریننگ کے بعد Relodge کیا جائے اور محکمہ داخلہ اس نسبت جیل ہاء کی اضافی سیکورٹی کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائے۔

SDMA،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کوہدایت کی گئی ہے کہ جملہ جیل ہاء میں بلدیاتی اداروں کے تعاون سے جیلوں کی صفائی اور سپرے کے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ محکمہ زکوۃ و عشر کوہدایت کی گئی ہے کہ جیلوں میں ضیعف العمر ایسے اسیران جو عدم ادائیگی جرمانہ مقید ہیں کا جرمانہ محکمہ زکوۃ و عشر اداکرنے کے حوالہ سے اقدامات کرے۔ محکمہ جیلخانہ جات کوہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات بچوں اور ضعیف العمر اسیران کو دیگر اسیران سے علیحدہ رکھنے کو یقینی بنائے۔

Exit mobile version