Site icon Daily Mujadala

بھارتی کشمیر: سیاسی عمل میں شرکت کرنے پر سنگسار کرنے کے دھمکی آمیز پوسٹرز چسپاں

بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں‌ سیاسی رہنماؤں کو سیاسی عمل سے باز رہنے کےلئے دھمکی آمیز پوسٹرز چسپاں‌کر دیئے گئے ہیں، پوسٹرز میں سیاسی عمل میں‌شرکت کرنے والے سیاسی رہنماؤں‌کو سنگسار کئے جانے کی دھمکی دی گئی ہے.

یہ پوسٹرز وارثین شہدائے جموں‌کشمیر اور تحریک نوجوانان حریت جموں‌و کشمیر نامی تنظیموں‌کی طرف سے چسپاں کئے گئے ہیں.جن میں‌کشمیری عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں نئے سیاسی محاذ پر سامنے والے سیاسی رہنماوں الطاف بخاری ، مظفر بیگ اورعثمان مجیدکا بائیکاٹ کیا جائے ۔

خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ پوسٹر سری نگر، بڈگام، گاندربل، بارہ مولا، بانڈی پورہ،پلوامہ،شوپیاں اور دیگر اضلاع کی عام شاہراہوں اور گلیوں سمیت تمام اہم مقامات پر چسپاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ ان لیڈرز سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کشمیریوں کی زندگی اور عزت بیچنے کے لئے آر ایس ایس سے کتنے وصول کیے۔اورکشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ جہاں کہیں بھی انہیں دیکھا جائے ان پر پتھراوکیا جائے۔ اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعلقات منقطع کر دئے جائیں۔

فروری کے شروع میں بھی بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں نامور آزادی پسند رہنماشہید مقبول بھٹ اور افضل گورو کی برسی سے قبل بھی ان تنظیموں نے سینکڑوں پوسٹرز چسپاں کیے تھے جن میں لوگوں سے ہڑتال کی اپیل کی گئی تھی۔

Exit mobile version