Site icon Daily Mujadala

پاکستانی کشمیر میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری، عمر شریف کی بیٹی کی موت ہو گئی

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے نامعلوم مقام پر انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب پاکستان کے معروف مزاح نگار، اداکار عمر شریف کی بیٹی کی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دوران پیچیدگیوں‌کے باعث موت واقع ہونے کی معلومات ملنے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) کی مشترکہ ٹیم نے ایک ڈاکٹر کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا.

پاکستان کے معروف ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹرفواد ممتاز کو ایف آئی اے اور ہوٹا کی مشترکہ ٹیم نے بحریہ ٹاؤن لاہور میں‌واقع انکے گھر سے گرفتار کرنےکی کوشش لیکن کامیابی نہیں‌مل سکی.

پاکستان کے معروف انگریزی جریدے ڈان میں‌شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مشترکہ ٹیم کے ایک اہلکار نے ڈان کو بتایا کہ ڈاکٹر وفاد ممتاز اس وقت لاہور جنرل اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں ، وہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آرگن ٹریڈ نیٹ ورک چلانے کے لئے بدنام تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم اس وقت لوٹی جب پتہ چلا کہ ڈاکٹر فواد گرفتاری سے بچنے کے لئے پہلے ہی اپنا گھر چھوڑ چکا ہے۔

ایف آئی اے اور ہوٹا کی مشترکہ ٹیم نے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کی ایک تحریری شکایت پر کارروائی کی ، جن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فواد ممتاز کے گردے کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کے نتیجے میں ان کی بہن ہیرا شریف فوت ہوگئی۔

جواد عمر نے ڈان کوبتایا کہ ڈاکٹر فواد نے عضو کی پیوند کاری کے لئے چونتیس لاکھ روپے وصول کیے اور پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں آپریشن کے ایک ہفتہ بعد شدید پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔ تاہم ، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کنبہ کو یہ معلوم تھا کہ یہ غیر قانونی ٹرانسپلانٹ ہونے والا ہےیا نہیں۔

جواد عمر نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو جان لیوا حالت میں رائے ونڈ روڈ کے نجی اسپتال لایا گیا تھا اور وہ شدید پیچیدگیوں کے باعث پیر کی رات انتقال کر گئیں۔

عمرشریف اس وقت تین ماہ کے دورہ پر امریکہ میں‌مقیم تھے.

رپورٹ کے مطابق عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے ٹرانسپلانٹ کی جگہ ، عمارت یا سڑک کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا، جہاں ان کی بہن پر سرجری کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اہلکار نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کی درخواست کے بعد ہوٹا نے ان الزامات کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

ایک عہدیدار نے کہا کہ ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر فواد کا جو مجرمانہ ریکارڈ ہے اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے غیر قانونی اعضا کی پیوندکاری کرنے کے لئے جس نیٹ ورک کو چلا رہا تھا، وہ ایک ہمارے کرمنل جسٹس سسٹم کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فواد کو غیر قانونی اعضا کی پیوند کاری کے الزام میں فیصل آباد ، ملتان ، لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں متعدد فوجداری مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فواد کو اپریل 2017 میں ایف آئی اے نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جب وہ لاہور میں ای ایم ای سوسائٹی میں اردنی ، لیبیا اور عمانی شہریوں سمیت غیر ملکیوں کے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کررہا تھا۔

اردن کی رہائشی سلمیٰ کی دوران پیوند کاری موت ہو گئی تھی۔ چھاپہ مار ٹیم نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے اس وقت کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر التمش کھرل اور دو دیگر ملزمان کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

اگست 2018 میں گرفتاری کے اگلے سال ، لاہور ہائیکورٹ نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں ڈاکٹر فواد ممتاز کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بعد میں جب انہوں‌نے دوبارہ ہائی کورٹ میں‌اپیل کی تو انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا اور لاہور جنرل اسپتال میں دوبارہ اپنی ڈیوٹی اور نجی مقامات پر آرگن ٹرانسپلانٹ سرجری شروع کردی۔

عہدیدار نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد کو اگست 2019 میں فیصل آباد پولیس میں درج ایک مقدمے میں ایک بار پھر نامزد کیا گیا تھا جب اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک غریب بڑھئی شاہد مسیح کا گردہ نکال دیا تھا۔

حال ہی میں مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف ملتان میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 کے تحت ایک اور فوجداری مقدمہ درج کیا گیا تھا، جب اس کی طرف سے مریضوں پر مبینہ طور پر “جسمانی اعضا کی پیوند کاری کا طریقہ کار” کرنے کے بعد کچھ ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی۔

اس کیس کے بعد ، ڈاکٹر فواد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز بھٹی کی عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کی۔

اس پر ، ہوٹا کے قانونی ڈائریکٹر عمران احمد نے اسی جج کے ساتھ کیس کی پیروی کی جس نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈاکٹر فواد کی ضمانت مسترد کر دی تھی.

Exit mobile version