رپورٹ:تنویر اعظم
جموںکمشیر نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام برطانیہ کے دارالحکومت لندن میںبھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، یہ احتجاجی مظاہرہ مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت کے سلسلہ میںمنعقد کیا گیا تھا.
احتجاجی مظاہرہ میںجموںکشمیر نیشنل عوامی پارٹی ، این ایس ایف کے علاوہ دیگر ترقی پسند اور قوم پرست تنظیموںکے رہنمائوںنے بھی شرکت کی، مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میںاور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی، مقبول شہید کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا.
احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء سے فرزند مقبول بٹ شہید شوکت مقبول بٹ نے تفصیلی خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر چیدہ چیدہ رہنماؤں میں امجد اشرف، ساجد شاہین، آفتاب ایڈووکیٹ، مہتاب ایڈووکیٹ، خواجہ حسن محمود، محمود کشمیری، واجد ایوب، اعجاز پیر، نصیر مغل، مشتاق مغل، سلیم یاس ، عرفان نواز، طاہر بوستان، سردار الطاف، سردار مشتاق احمد اور دیگر بھی موجود تھے.

