پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر کی حکومت نے انتظامی سروسز سے متعلق جاریہ نوٹیفکیشن میںترمیم کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
چند روز قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میںانتظامی سروسزگروپ، جسے قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر مینجمنٹ گروپ کے نام سے جانا جاتا تھا، کا نام تبدیل کر کے جموںکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز کر دیا گیا تھا. یہ پہلی مرتبہ تھا کہ اس خطے کے کسی سرکاری محکمہ، سروسز گروپ کے ساتھ جموں کشمیر لکھتے ہوئے لفظ ”آزاد” کو حذف کیا گیا تھا.
مذکورہ نوٹیفکیشن کی اجرائیگی کے بعد پاکستانی زیر انتظام کشمیرکے صدر مسعود خان اور حکومت سمیت پاکستان کی وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، سوشل میڈیا پر اس اقدام کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوںکو پاکستان میںضم کرنے کے اقدام کی پہلی کڑی کے طورپر دیکھا جا رہا تھا.
مذکورہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد صدر مسعود خان کے صدارتی ترجمان نے بھی وضاحت کی تھی ، اس کے علاوہ پریس سیکرٹری برائے وزیراعظم راجہ وسیم نے بھی وضاحت جاری کی تھی، لیکن شاید ذمہ داران چہ مگوئیوںمیںمصروف سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی حلقوںکو مطمئن کرنے میںکامیاب نہیںہو پائے، اس لئے نیا نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑا.
پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے ایڈمنسٹریٹیو سروسزکے حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آزادجموں وکشمیر مینجمنٹ گروپ کو ” آزادجموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹیوسروسز
“(Azad Jammu & Kashmir Administrative Services)
کے نام سے موسوم کر دیا گیا۔

