Site icon Daily Mujadala

بھارتی فوج ایل او سی پر اسرائیل سے حاصل کردہ اسپائک اینٹی ٹینک میزائل نصب کرے گی

بھارتی فوج حال ہی میں حاصل کردہ اسپائک اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائل کو پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر نصب کرے گی۔

سپائک میزائل ہندوستانی فوج نے ہنگامی طور پر بالاکوٹ حملے کے بعد حاصل کیے تھے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپائک میزائل آرمی کے ذریعہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ تعینات کیے جائیں گے ۔ فوج نے اپنی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 240 میزائل اسرائیل سے خریدے ہیں

ان میزائلوں کو بنیادی طور پر اینٹی ٹینک کارروائیوں ،سخت پناہ گاہوں یا بنکروں کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

Exit mobile version