Site icon Daily Mujadala

انتیس نومبر کو طلبہ یکجہتی مارچ پورے کشمیر و پاکستان میں بھرپور قوت کے ساتھ منظم کئے جائیں گے، ابرار لطیف

جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر ابرار لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم 29نومبر کو ہونے والے اسٹوڈنٹس مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور جے کے این ایس ایف پورے پاکستان اور کشمیرمیں طلبہ کے بنیادی مسائل ٗ طلبہ یونین کی بحالی اور الیکشن شیڈول کا اعلان ٗ فیسوں میں کمی ٗ تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف ٗمفت تعلیم ٗ مفت صحت و علاج کے حصول کی جدوجہد اور ہر طرح کے استحصا ل اور سامراجی جبر ٗ لوٹ مار ٗ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور کشمیر کی بندر بانٹ کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مارچ کا حصہ ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم برصغیر کے حکمرانوں اور اس نظام کے خلاف دونوں طرف محنت کش طبقہ اور نوجوان طلباء و طالبات سڑکوں اورتحریکوں میں نکلتے ہوئے نظر آتے ہیں جو کے اس نظام کے خلاف اور طبقاتی جنگ کا آغاز ہے اور ہمارا موقف پوری طرح آج ثابت ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ ہو ٗ پاکستان اور ہندوستان کے حکمران طبقے کے خلاف جنگ ہو یا مہنگائی ٗ بے روزگاری ٗ مفت تعلیم ٗ مفت علاج کے لئے جدوجہد ہو ہمیں بلا تخصیص ایک نسل ٗ ذات پات ٗ قومی لسانی علاقائی تعصبات سے ہٹ کر ہمیں مل کر برصغیر کے محنت کشوں ٗ نوجوانوں ٗ طلباء کے ساتھ جڑت بناتے ہوئے اس نظام کے خلاف ٗجو بھی ظلم بارڈر پر ہیں یا علاقوں کی تقسیم سے اس سب کے خلاف ایک طبقہ بن کر جدوجہد کرنی ہوگی جو کہ درست طریقہ کار ہے۔

آج پاکستان اور انڈیا میں محنت کش اور نوجوان طلباء آپس میں جڑت بنا رہے ہیں اور یہی جڑت برصغیر کی دیگر اقوام کی آزادی کا باعث بھی بنے گی اور کشمیر کی فیڈریشن کی بحالی کا باعث بھی ہوگی جو کہ سوشلسٹ کی واضح تحریکیں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سکولوں کی نج کاری اور ہسپتالوں کی نج کاری کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں اور جے کے این ایس ایف ٹیچر آرگنائزیشن کے احتجاج اور دھرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے اور تمام اساتذہ کے ساتھ مل کر تعلیم کے کاروبار اور سکولوں کی نج کاری کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

Exit mobile version