پاکستان نے بھارت کے ساتھ پوسٹل میل سروس دوبارہ شروع کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ، پارسل سروسزپر ابھی بھی پابندی عائد ہے۔
آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کرنے کے بھارت کے فیصلے کے بعد اسلام آباد نے نئی دہلی کے ساتھ یکطرفہ سفارتی تعلقات کو ختم کردیاتھا ۔
خبررساں ادارے ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق اگست میں ، پوسٹ میل سروس معطل کردی گئی اور جزوی طور پر فضائی حدود بند کردی گئی۔
دونوں ممالک کے مابین سروس بند کرنے پر بھارت نے پاکستان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ اقدام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

