Site icon Daily Mujadala

مالی میں فوج کی گشتی پارٹی پرشدت پسندوں کا حملہ، 24 ہلاک، 29 زخمی

مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقے میں اسپیشل آپریشن کے تحت گشت پر فوجی گشتی پارٹی پر اچانک شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں 24 اہلکار ہلاک جبکہ 29 زخمی ہوگئے ہیں۔

مالی سکیورٹی کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی اور نائیجر کے سرحدی علاقوں میں بہتر ڈھنگ سے دہشت گردوں کاسراغ لگانے اور تعاقب کرنے کے لیے سے ایک دوطرفہ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق مہم کے دوران پیر کو تااوکورٹ میں گااو علاقے میں گشت کرنے والے فوجی گروہ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 فوجی مارے گئے اور 29 زخمی ہوگئے۔

بیان کے مطابق مہم کے دوران 17 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں اور تِلوئی میں نائیجیریائی فورسز نے 100 مشتبہ افرادکوپکڑ لیا اور 70 موٹر سائیکلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کس تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

Exit mobile version