Site icon Daily Mujadala

بیماریوں سے زیادہ سڑک حادثات اموات کا موجب ہیں

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو اس کی روک تھام کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریس نے سڑک حادثات کے متاثرین کو یاد کرنے کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا سڑک حادثات کو کم کرکے لوگوں کی جان بچانا پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا کے کئی مقاصد میں شامل ہیں۔سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد میں منایا جانے والا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم کس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں ۔

خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنا یا ان پر روک لگانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اجتماعی کوشش سے ان حادثات کو روکنے کی سمت میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دن پر میں تمام عالمی قوتوں سے سڑک حادثوں کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوشش کرنے کی درخواست کرتا ہوں ۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق 2018 میں اقوام متحدہ نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں روڈ سیفٹی فنڈ شروع کیا تھا جہاں تقریبا 90 فیصد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

Exit mobile version