پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے دو ایام کے لیے اپنی تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں۔ہفتے اور اتوار کو عمران خان اپنا سارا وقت فیملی کے ساتھ گزاریں گے.
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے۔ ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں میں بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم اب طویل عرصے بعد انہوں نے ویک اینڈ اہل خان خانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے سرکاری وپارٹی مصروفیات ترک کردی ہیں اوراس دوران کسی بھی قسم کی سرکاری و پارٹی مصروفیات کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ وہ دوروزتک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے۔

