Site icon Daily Mujadala

بھارتی فورسز کی کارروائی: سوپور سے پانچ کشمیری نوجوان گرفتار کر لئے گئے

بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر کی پولیس نے ضلع بارہ مولہ کے قصبہ سوپور میں 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کاروائی کے دوران قصبہ سوپور میں 5 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی شناخت بلال احمد، سہیل نظیر، پیر زادہ محمد زاہد، الفت بشیر، اعجاز احمد کے طور کی گئی ہے۔

ان میں سے 3 کا تعلق سوپور کے براٹھ گاؤں سے ہے جبکہ 2 کا تعلق نوپورہ گاؤں سے ہے۔

چند روز قبل ضلع گاندربل اور بانڈی پورہ میں دو الگ الگ واقعات میں 3 نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس سے قبل جنوبی کشمیر میں بھی 2 نوجوانوں کو ہلاک کیا گیاتھا۔

Exit mobile version