Site icon Daily Mujadala

بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر: بہت جلد اسمبلی انتخابات کروائے جائیں گے

بھارتی زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے کہا کہ’ جموں و کشمیر خطے میں انتخابات بھی ہوں گے اور عوامی حکومت بھی قائم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کے لیے بہت جلد کارروائی شروع ہوگی’۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جمعرات کو یہاں ایس ٹی سی تلوارا میں منعقدہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں انتخابات بھی ہوں گے،

یہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے لیکن اس کے ساتھ اسمبلی بھی جڑی ہے’۔انہوں نے عوام سے تلقین کی کہ ‘جموں و کشمیر کے انتخابات میں عوام کو حصہ لینا چاہیئے’۔

Exit mobile version