Site icon Daily Mujadala

کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات مکمل، عابد خورشید کے پراگریسو پینل نے ایک بار پھر میدان مار لیا

راولپنڈی اسلام آباد میں‌موجود کشمیری صحافیوں کی تنظیم کشمیر جرنلسٹس فورم راولپنڈی اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں. سردار عابد خورشید کی قیادت میں‌پراگریسو پینل نے ایک مرتبہ پھر انتخابات میں‌کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ دو نشستوں پر نو آموز نوجوانوں‌پر مشتمل یونائیٹڈ پینل نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ روایتی حریف عامر محبوب کی زیر قیادت چلنےوالا جرنلسٹس پینل گورننگ باڈی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر رہا.

الیکشن کمیٹی کے ممبران سردار عاشق، اعجاز عباسی اور منیر زاہد کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پراگریسیو پینل کے امیدوار زاہد عباسی 87 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جرنلسٹس پینل کے شہزاد راٹھور 78 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، یونائیٹڈ پینل کے شہراز عادل راٹھور نے 54 ووٹ لئے اور تیسرے نمبر پررہے.

یونائیٹڈ پینل کے نعیم الاسد 104 ووٹ لیکر سینئرنائب صدر منتخب ہوئے جبکہ پراگریسیو پینل کے نثار احمد کیانی 102 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے. جرنلسٹس پینل نے اس عہدہ کےلئے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا تھا.

نائب صدر کے عہدہ پر پراگریسو پینل کے عرفان سدوزئی 85 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے سردار طلحہ جاوید 60 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور جرنلسٹس پینل کے ندیم صدیق 59 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے.

سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر پراگریسیو پینل کے عقیل انجمن 99 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے عبدالطیف ڈار 73 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور جرنلسٹس پینل کے عثمان طاہر 44 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے.

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر پراگریسیو پینل کے عابد ہاشمی 91 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے رفیق صدیقی نے 60 اور جرنلسٹس پینل کے اللہ داد صدیقی نے بھی 60 ووٹ حاصل کئے.

سیکرٹری مالیات کے عہدہ پر راجہ ماجد افسر 93 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے بابر انور عباسی 67 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ جرنلسٹس پینل کے ذیشان قریشی 58 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے.

سیکرٹری اطلاعات کے عہدہ پر پراگریسو پینل کے اقبال اعوان 87 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جرنلسٹس پینل کے کاشف میر نے 65 اور یونائیٹڈ پینل کے اصغر حیات نے 64 ووٹ حاصل کئے.

آرگنائزر کے عہدہ پر پراگریسو پینل کے اعجاز خان 93 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے حسیب چوہدری 79 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جرنلسٹس پینل کے عدیل بشیر 44 ووٹ حاصل سکے.

ڈپٹی آرگنائزر کے عہدہ پرپراگریسو پینل کے خالد شاہ 113 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ جرنلسٹس پینل کے عبدالمتین 90 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پررہے.

گورننگ باڈی کی آٹھ نشستوں‌پر پراگریسو پینل کے ادریس اعوان 102، راجہ خالد 102، حلال احمد 101، نثار تبسم 97 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، جرنلسٹس پینل کے اکرم کاشر 91 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، پراگریسو پینل کے شاہد حمید 87، یونائیٹڈ پینل کے ثاقب راٹھور 85 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پراگریسو پینل کے راجہ اسد 84 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے.

گورننگ باڈی کے ناکام ہونے والے امیدواران میں سے نعیم حیات نے 83، علی حسنین نقوی نے 75، جاوید میر نے 74، ظہور احمد صوفی نے 70، سردار جنید نے 65، راجہ خرم نے 63 ووٹ حاصل کئے.

کشمیر جرنلسٹس فورم کے ان انتخابات میں‌کل 264 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا، جن میں‌سے 224 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا، دو ووٹ مسترد ہوئے، اس طرح مجموعی طور پر پچاسی فیصد ٹرن آؤٹ رہا.

ووٹنگ کا سلسلہ صبح دس بجے سے رات سات بجے تک جاری رہا، جبکہ نتائج کا اعلان رات دو بجے کیا گیا، جس کے بعد کامیاب ہونے والے پراگریسو پینل کےصدر زاہد عباسی اور یونائیٹڈ پینل کے صدارتی امیدوار شیراز عادل راٹھور نے صحافیوں‌کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن عمل میں‌صحافیوں‌کی بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا.

Exit mobile version