راولپنڈی اسلام آباد میںکشمیری صحافیوں کی تنظیم ”کشمیر جرنلسٹس فورم” کے انتخابات 2019ء کے لئے تین مختلف پینلز کے 69 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔
صدر کے لئے 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ ان میں عابد خورشید، حافظ حسیب احمد، خاور نواز راجہ، نثار کیانی، عقیل انجم، شہزاد راٹھور، شیراز راٹھور، راجہ بشیر عثمانی اور زاہد اکبر عباسی شامل ہیں۔ سیکرٹری کی ایک نشست کے لئے 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں عبداللطیف ڈار، ماجد افسر، عقیل انجم، سید خالد گردیزی، عثمان طاہر، زاہد اکبر عباسی شامل ہیں۔
چیرمین الیکشن کمیٹی سردار عاشق حسین اور جناب اعجاز عباسی نے گزشتہ روز کے جے ایف آفس میں کاغذات نامزدگی وصول کیے ۔
الیکشن کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق جرنلسٹ پینل کی طرف سے بشیر عثمانی، شہزاد راٹھور، پروگریسیو پینل کی طرف سے زاہد عباسی، عقیل انجم، خاور نواز، نثار کیانی، عابد خورشید اور یونائیٹڈ پینل کی طرف سے شیراز راٹھور، حافظ حسیب صدارتی امیدوار ہیں۔
انتخابات 2019ء کے لئے تین پینل جرنلسٹ پینل، پروگریسیو پینل اور یونائیٹڈ پینل کے 69 امیدوار میدان میں ہیں۔
انتخابات 2019ء کے لئے آزاد امیدوار سردار طاہر مسعود نے سینئر نائب صدارت کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
پروگریسیو پینل کی طرف سے سینئر نائب صدر کیلئے عقیل انجم، نثار کیانی، نائب صدر کے لئے ہلال احمد، عرفان سدوزئی، سید صفدر گردیزی، آرگنائزر کے لئے اعجاز خان، ڈپٹی آرگنائزر کے لئے عابد ہاشمی، خالد شاہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے نعیم حیات، اشفاق مغل، سیکرٹری مالیات کے لئے عرفان سدوزئی، راجہ ماجد عباسی، سیکرٹری اطلاعات کے لئے اقبال اعوان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
یونائیٹڈ پینل کی طرف سے سینئر نائب صدارت کے لئے نعیم الاسد، نائب صدر کے لئے طلحہ جاوید، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے رفیق صدیقی، آرگنائزر کے لئے شیراز راٹھور، حافظ وسیم، ڈپٹی آرگنائزر کے لئے حبیب احمد، سیکرٹری مالیات کے لئے بابر انور عباسی، سیکرٹری اطلاعات کے لئے اصغر حیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
جرنلسٹ پینل کی طرف سے سینئر نائب صدر کے لئے طاہر مسعود، نائب صدر کے لئے ندیم صدیق، آرگنائزر کے لئے عدیل بشیر، ڈپٹی آرگنائزر کے لئے عبدالمتین، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے اللہ داد صدیقی، سیکرٹری مالیات کے لئے ذیشان قریشی، عدیل بشیر اور سیکرٹری اطلاعات کے لئے کاشف میر سامنے آئے ہیں۔
گورننگ باڈی کی8 نشستوں کے لئے24 امیدوار میدان میں ہیں۔ پروگریسیو پینل کی طرف سے گورننگ باڈی کے لئے راجہ اسد، ہلال احمد، محمد اخلاق، سردار نوید انجم، راجہ خالد، نثار تبسم، واجد عباسی، نعیم حیات، ادریس اعوان، قاسم فدا ،دلفراز عبدل اور شاہد حمید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
یونائیٹڈ پینل کی طرف سے گورننگ باڈی کے لئے راجہ خرم زاہد، جاوید احمد میر، ارشد حسین، علی نقوی، ظہور احمد صوفی اور ثاقب راٹھور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات 2019ء کے لیے پولنگ 26 اکتوبر کو نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں ہو گی۔
ذیشان قریشی، عمران عباسی، عامر اقبال ہاشمی، نثار احمد صائم، سرفراز عباسی، جنید ظفر، عثمان طاہر اور اکرم کاشر نے جرنلسٹ پینل کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

