Site icon Daily Mujadala

بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں‌سیاحوں‌کو داخلے کی اجازت، پریس کونسل پر پابندی برقرار

بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے 2 اگست کو آرٹیکل370 کے اہتماموں کو ختم کرنے سے پہلے سیاحوں کوریاست چھوڑنے کےلئے جاری کی گئی ایڈوائزری خارج کرنے کی ہدایت کے دو دن بعد جموں کشمیر حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری نے پریس کاؤنسل آف انڈیا کو مطلع کیا کہ ان کی فیکٹ-فائنڈنگ کمیٹی 4 نومبر کے بعد ہی ریاست میں آسکتی ہے۔

28 رکنی کاؤنسل نے ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 4 ممبروں کی ایک سب-کمیٹی بھیجنے کا فیصلہ لیا تھا۔اس سے متعلق انہوں نے 27 اگست کو جموں کشمیر حکومت کو خط لکھا تھا۔

اس کے جواب میں 9 اکتوبر کو ای میل کے ذریعہ ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایا کہ سب – کمیٹی کی درخواست کو جانکاری میں لیا گیا ہےاور ریاست کی موجودہ صورتحال اور سرینگر سےجموں تک دفتروں کو منتقل کرنے کی وجہ سے سب-کمیٹی 4 نومبر کے بعد کسی بھی دن ریاست میں آ سکتی ہے۔

اس ای میل کے جواب میں اس سب -کمیٹی کے کنوینر پی کے داس نے انہیں 12 سے 17 اکتوبر کے اپنے مجوزہ سفر کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

نشریاتی ادارے دی وائر کے مطابق پریس کاؤنسل تب سے تنازعہ میں آیا ہے جب سے اس کے چیئر مین جسٹس سی کے پرساد نے یکطرفہ طریقے سے سپریم کورٹ میں داخل ایک عرضی میں دخل دینے کی اپیل کی ہے۔ یہ عرضی جموں کشمیر میں لگی مواصلاتی پابندیوں کو ہٹانے کے لیے کشمیر ٹائمز کی ایڈیٹر انورادھا بھسین کے ذریعہ دائر کی گئی تھی۔

جسٹس پرساد کے ا س قدم کی میڈیا تنظیموں ،صحافیوں اور کاؤنسل کے سابقہ اور موجودہ ممبران نے سخت تنقید کی تھی۔اس میڈیا تنظیموں میں ایڈیٹرز گلڈ،پریس ایسوسی ایشن ، انڈین ویمنز پریس کاپرس،انڈین جرنلسٹ یونین،ورکنگ نیوز کیمرامین ایسوسی ایشن ،پریس کلب آف انڈیا،نیشنل الائنس آف جرنلسٹ اور دہلی یونین آف جرنلسٹ شامل تھے۔

پریس کاؤنسل چئیر مین کے ا س قدم سے موجودہ ممبر بھی حیران تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں جانکاری نہیں دی گئی تھی۔

تنقید کے بعد کاؤنسل نے اس سے متعلق زیادہ کچھ نہیں کہا تھا۔ اس نے پیشکش رکھی تھی کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے ایک عرضی داخل کریں گے جس میں بتایا جائے گا کہ کاؤنسل پریس کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے اور میڈیا پر کسی بھی طرح کی پابندی کوقبول نہیں کرتی۔ سب -کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وہ اس بارے میں تفصیلی جواب دیں گے۔

Exit mobile version