Site icon Daily Mujadala

حکومتی فکسڈ ٹیکس سکیم کے خلاف تاجر تنظیموں نے چار روزہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

تاجر تنظیموں نے اگست میں چار دن کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیاہے.

لاہور میں تاجر رہنما نعیم میر نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیموں نے 15 ، 16 اگست اور 26 ، 27 اگست کو ملک بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردیا۔ اس ہڑتال پر تمام تاجر تنظیموں کا مکمل اتفاق ہے۔

نعیم میر نے کہا کہ حکومت کی من پسند فکسڈ ٹیکس اسکیم قبول نہیں اور ریٹیلرز کی مشاورت سے اسکیم کا اجراء کیا جائے، نئی ٹیکس اسکیم کے اجراء تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، مطالبات نہ مانے گئے تو عاشورہ کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے دکانیں بند ہوں گی۔
فیصل آباد کی تاجر تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلز ٹیکس اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیموں کے تمام دھڑے متحد ہوگئے۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر خرید و فروخت نہیں کریں گے، ایف بی آر کی ٹیمیں مارکیٹس میں آئیں تو ان کا گھیراؤ کریں گے۔

Exit mobile version