پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ گڑھی دوپٹہ میںکریانہ کی دکان میں پر اسرار دھماکے کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ہیں.
دھماکہ منگل کی رات کو ہوا جس کے نتیجے میںقریب موجود دو نوجوان فیصل اور وسیم موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.جہاںانکو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے.
پولیس کے مطابق افضال نامی نوجوان تعمیراتی منصوبے نوسیری سے ایک ڈیوائس چوری کر کے لایا تھا اسے کھولنے کی کوشش میں وہ دھماکے سے پھٹ گئی. شدیدزخمیوں میںایک نوجوان نوسیری میںپن بجلی منصوبے پر تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کا ملازم بتایا جا رہا ہے.
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ کھلونا بم کا لگتا ہے، تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے، تحقیقات کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آسکتی ہے. پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام مواد اپنے قبضہ میںلے لیا ہے، پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کے بعد ہی حقائق تک پہنچ سکتی ہے.
مظفرآباد کے نواحی علاقہ گڑھی دوپٹہ میںپر اسرار دھماکہ، دو نوجوان ہلاک، تین شدید زخمی

