وانا(ای۔این،این)
جنوبی وزیرستان حلقہ پی،کے 114 کے نتائج پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔جمعیت علماء اسلام کے بعد آزاد امیدورمحمدعارف وزیر کے حامیوں نے وانا پریس کلب میں تین پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
وانا پریس کلب میں آزاد امیدوار محمد عارف وزیر کے حامیوں عبدالرحمان وزیر،سامن اللہ وزیر،محمد آیاز وزیر،ملک ثناءاللہ وزیر و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی،کے،114 کے تین پولنگ اسٹیشن کی تحقیقات کی جائے،انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن نمبر60 گورنمنٹ پرائمری سکول توئے خلہ (فی میل)،پولنگ اسٹیشن نمبر64،گورنمنٹ مڈل سکول رمضان کنڈی خیل،پولنگ اسٹیشن نمبر62 گورنمنٹ پرائمری سکول معصوم کوٹ برغاڑائی پر90 فیصد ووٹ کیسے کاسٹ کئے گئے،قوم کے سامنے مذکورہ بالا پولنگ اسٹیشنوں کی سی،سی،ٹی وی فوٹیج لائی جائے،اگر سی،سی،ٹی وی کیمرے کی فوٹیج نہیں تو ان پولنگ اسٹیشنوں کی فنگر پرنٹر چیک کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا۔کہ ہم نے بروقت الیکشن کمیشن کے نمائندے کو شکایات جمع کی ہے،لہذا الیکشن کمیشن اف پاکستان مذکورہ بالا پولنگ اسٹیشنوں کی تحقیقات کرے،انہوں نے کہا،کہ عوامی رائے پر شب خون مارا گیا ہے، اگرتحقیقات نہ کی گئی تو لوگ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے دینے سے محروم ہوجائیں گے۔

