Site icon Daily Mujadala

سکردو میں روٹی کی قیمت 15روپے مقرر

گلگت بلتستان کے ضلع سکردو کی ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اورروٹی کی قیمت میں یکدم پانچ روپے کا اضافہ کرتے ہوئے روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کردی ،روٹی کی قیمت بڑھائے جانے کے تندور مالکان نے اپنی ہڑتال ختم کردی ہے .
شہریوں اور سول سائٹی کے ممبران نے روٹی کی قیمت بڑھانے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ انتظامیہ نے تندور مالکان کی بلیک میلنگ میں آکر روٹی کی قیمت 15روپے کردی ہے.
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور تندور مالکان میں خفیہ ڈیل ہوگئی ہے. ہڑتال کے پیچھے بھی انتظامیہ کا ہاتھ تھا. ہم نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انتظامیہ تندور مالکان کے ساتھ ملی ہوئی ہے دو روز ہڑتال کے بعد روٹی کی قیمت بڑھائی جائیگی آج وہی ہوا جس کا خدشہ تھا انتظامیہ گراں فروشوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے یہ عوام کو ریلیف دینے میں طورپر ناکام ہوگئی

Exit mobile version