ہندرب نالہ واقعہ کے خلاف آج تیسرے روز بھی پھنڈر میں ہزاروں افراد نے احتجاجی دھرنا دیا. دھرنا میں احتجاجی مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مظاہرین نے مسائل کے حل کے لئے 30 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیکر حکومت کو تین مطالبات پیش کردئے ہیں .تین مطالبات مین مغوی افراد کی فوری بازیابی ،ایس ایس پی غذر کا فوری تبادلہ اغواء کاروں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینا شامل ہے.
یہ بھی پڑھیں:
ہندرب نالہ میں پیش آنے والے واقع کا مقدمہ پھنڈر تھانے میں مغویوں کے رشتہ داروں کی مدعیت میں درج کرلیاگیا
مظاہرین نے کہا کہ جب تک حکومت ان تین مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا اور احتجاج کا دائرہ کار کو بڑھادیا جائے گا اور کل دس بجے تک حکومت کی جانب سے کو خاطر خواب نہیں آیا تو گوپس کی طرف لانگ مارچ ہوگا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے رہنماء عطاالرحمن ایڈوکیٹ نے کہا گلگت بلتستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے نوجوانوں بندوق کی نوک پر اغواء کیا جاتا ہے اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پولیس خود عدم تحفظ کے شکار ہے تو عوام کی جان و مال کی حفاظت کیسے کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی سرزمین غازی جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک سرحدوں اور قوم کی حفاظت کے لئے وقف کی اور اب وہ بھی عدم تحفظ شکار ہیں انہوں نے ایس ایس پی غذر کی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس ایس پی اپنے فرائض کے انجام دہی میں ناکام ہوگئے ہیں تو فوری طور نکل جائیں یہاں کے نوجوان اگر انڈیا کا مقابل کرسکتے ہیں تو ان چند دہشتگروں کے ساتھ بھی آسانی سے نمٹ سکتے ہیں انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہریں مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی غذر کے صدر ظفرمحمد شادم خیل نے کہا کہ حکومت نے دراندازوں کو کھولی چھوٹ دے رکھی ہے وہ جب چاہے کہیں چاہے غذر کے بارڈر پر دراندازی کررہے ہیں کے پی کی جانب سے ہر وقت غذر کے علاقوں میں مداخلت کی جاتی ہے لیکن اس مسلے کے حل کے لئے حکومت سنجیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس عوام کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ان کا کہنا تھا کہ چار افراد کو دہشتگردوں نے اغواء کیا لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ان کو شرم آنی چاہیے ان کے پیاروں سے پوچھیں ان پر کیا قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔یادرہے کہ تین دن پہلے ہندرب نالے میں پیش آنے والے افسوسناک واقع کے بعد سے ہندرب کے مقام پر خواتین کا احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے ۔
وزیراعلیٰ کا مغویوں کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کا حکم
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ غذر ہندراپ نالے سے اغوا کئے جانے والے افراد کی جلد بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کی جائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مغویوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں ۔ حکومت آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیگی ، تمام حساس مقامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکیاں قائم کریگی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان حساس مقامات تک رسائی کیلئے روڈ انفراسٹریکچر کی تعمیر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چوکیوں کا قیام عمل میں لا رہی ہے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

