جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں آج جمعرات کے روز ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں
یہ ہڑتال ان حکومتی نیو لبرل معاشی پالیسیوں کے خلاف ہے جن سے سب سے زیادہ مزدور، ملازمین اور پینشن شدہ افراد متاثر ہوں گے۔
گزشتہ کئی روز سے ہزاروں افراد حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساںادارے کی رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ ابھی تک ان مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر ایوان ڈُک نے مظاہرین سے قومی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

