Site icon Daily Mujadala

جامعہ کشمیرکا 17واں کانووکیشن 5دسمبرکو، خواتین بچوں کو ہمراہ نہ لائیں

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت میں قائم مرکزی ےونےورسٹی جامعہ کشمیر کا 17واں کانووکیشن 5دسمبر 2019کوہوگا۔ کانووکیشن میں گولڈ میڈیلسٹ،پہلی پوزیشن ہولڈرزاور دیگر فارغ التحصیل پوسٹ گریجویٹ طلبا و طالبات،ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی۔کانووکیشن کے انعقاد کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کشمیر کا 17واں کانووکیشن مورخہ 5دسمبر 2019کوہوگا۔

کانووکیشن میں صدر ریاست،چانسلر جامعہ کشمیر سردار محمد مسعود خان طلبا و طالبات اور اسکالرز کو گولڈ میڈل،ڈگریاں عطا کریں گے۔ کانووکیشن کی تیاریوں کیلئے گزشتہ روزو ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز،رجسٹرار جامعہ ارو مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔

دوران اجلاس بتایا گیا کہ یونیورسٹی سے گولڈ میڈیلسٹ، فرسٹ پوزیشن کے حامل طلبا و طالبات کے نام یونیورسٹی ویب سائٹ پر موجود ہیں، اہل امیدواران اپنے کوائف دستاویزات کے ساتھ انٹری فارم بہرصورت 25نومبر 2019سے قبل استقبالیہ کاونٹر دفتر کنٹرولر امتحانات ایڈمن بلاک چہلہ کیمپس جامعہ کشمیر مظفرآباد میں ارسال کریں۔

17ویں کانووکیشن کا فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ کانووکیشن انٹری فیس حبیب بنک کی کسی بھی مجاذ برانچ میں بذریعہ چالان 3500روپے جمع کروائی جا سکتی ہے۔ جبکہ ضروری دستاویزات میں پاس شدہ امتحان کا رزلٹ کارڈ یا ڈی ایم سی کی مصدقہ نقل، قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل اور دو عدد تازہ تصویر ،ای میل ایڈریس ، والدین ، سرپرست کے شناختی کارڈ کی نقل بمع فون نمبر شامل ہوگا۔

کانووکیشن میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانان سے گزارش بھی کی گئی کہ خواتین مہمان اپنے ہمراہ چھوٹے بچوں کو نہ لائیں۔

Exit mobile version