حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو آدم خان میں چودہ سالہ ہندو خانہ بدوش لڑکی کو شراب پلا کر جنسی زیادگی کا نشانہ بنا کر فرار ہونے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو ایڈیشنل جج ٹنڈو محمد خان نے دس دس سال قید اور ساٹھ ہزارروپے جرمانے کی سزاء سنائی ہے.
ملزمان رجب اورروشن شیخ پر الزام تھا کہ انہوںنے چودہ سالہ لڑکی کو کچی شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے.
یہ واقعہ رواں سال جون کی پہلے ہفتے میںپیش آیا تھا، سندھ کی قوم پرست جماعت قومی وطن پارٹی کے چیئرمین ایاز لطیف پلیجو نے چودہ سالہ جمنا کماری کو بے ہوشی کی حالت میںپائے جانے کی اطلاع ملنے پر اپنی نگرانی میں ہسپتال پہنچایا تھا، ہسپتال میں معائنہ کے دوران یہ انکشاف ہوا تھا کہ خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی ہندو بچی کو شراب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نیم مردہ حالت میںپھینک دیا گیا تھا.
معاملہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آنے اورویڈیوز اور تصاویرشیئر ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے وقوعہ میںملوث دونوںملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، جبکہ دونوں گرفتار ملزمان پر ٹنڈو محمد خان کی ایڈیشنل جج کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، ایڈیشنل جج نے منگل کے روز فیصلہ سناتے ہوئے دونوںملزمان کو مجرم قرار دیا اور دس دس سال کی قید اور ساٹھ ہزار روپے جرمانے کی سزاء سنائی گئی.
سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر اس کیس پر بحث شروع ہو گئی ہے جہاںسوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد سزا کو ناکافی قرار دیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہے. سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ اس سنگین جرم کے مرتکب مجرموں کے سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ مستقبل میںکوئی اس طرحمعصوم بچیوںکی زندگیوںسے کھلواڑ نہ کر سکے.

