Site icon Daily Mujadala

انجمن تاجران تھوراڑ کے الیکشن پچیس ستمبرکو منعقد کرنے کا اعلان، سردار ایم شیر خان الیکشن کمشنر مقرر

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کے بازار تھوراڑ کی انجمن تاجران کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، سردار ایم شیر خان چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیئے گئے ہیں جو پچیس ستمبر کو الیکشن کاانعقاد کروائیں گے۔
انجمن تاجران کی عبوری تنظیم نے یہ فیصلہ جات الیکشن سے متعلق منعقدہ اجلاس میں کئے ہیں، اجلاس میں اتفاق رائے سے سردار ایم شیر خان ایڈووکیٹ کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے، الیکشن کمشنر نے فوری طور پر عبوری باڈی اور تاجران کی موجودگی میں نئے الیکشن کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا.
الیکشن کا انعقاد رواں سال پچیس ستمبر کو کیاجائے گا۔ تاجران اپنے کاغذات نامزدگی مورخہ پچیس اگست کو چیفالیکشن کمشنر آفس میں جمع کروائیں گے، کاغذات واپس لینے یا مسترد کرنے کی تاریخ تیس اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ یکم ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے،
اجلاس میں سابق صدرانجمن تاجران تھوراڑ سردار ساجد اعظم، سردار امین، سردار نعیم خان، طالب خان، افتخار احمد اور عبوری باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔

Exit mobile version