بولان ، جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،20جاں بحق،120سے زائد زخمی، انجمن، 5بوگیاں تباہ تعمیراتی کام کی بندش کیخلاف انجمن تاجران نے پرتشدد احتجاج کی دھمکی،22نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی عالمی منڈی میں کمی کے باوجود حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر دیا محکمہ برقیات کی نااہلی، حلقہ چار پونچھ میں برقی لائنیں زندگیوں کیلئے خطرناک صابر شہید سٹیڈیم میں بین الاضلاعی انٹر بورڈ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد باغ، سادات محلہ میں خوفناک آتشزدگی، دو مکانات خاکستر، لاکھوں روپے کا نقصان مسلم لیگ âنáکے راجہ فاروق حیدر نے 38 ووٹ لے کردو تہائی اکثریت سے قانون ساز اسمبلی کے بارہویں قائد ایوان کا منصب حاصل کرلیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہوا جس میں ریاست کے نئے وزیر اعظم کا چنائو کیا گیا۔ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے مسلم لیگâنáکے فاروق حیدر، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین مدمقابل تھے تاہم مسلم لیگ âنáکے راجہ فاروق حیدر نے 48میں سے38 ووٹس کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کی اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے چوہدری یسین اور پی ٹی آئی کے محی الدین کو 5،5 ووٹ ملے۔ 49 نشستوں کے ایوان میں âنáلیگ 36 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی 4، مسلم کانفرنس کی 3، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی 2،2 جب کہ ایک آزاد رکن اسمبلی کا ممبر ہے، مسلم لیگâنáکو جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کو آزاد امیدوار جب کہ تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل تھی۔

تازہ خبریں

ایشیا ء کی انسانی تاریخ افریقہ سے بھی قدیم

چین میں حال ہی میں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ نے تاریخی ترتیب کے اس نظریے کو ہلا کر رکھ دیا جس کے تحت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے نوع انسانی نے افریقہ سے آغاز کیا تھا۔ جنوبی چین کے علاقے ڈاؤ اوکسن میں سائنسدانوں نے جدید انسانوں کے کم از کم 80ہزار سال پرانے دانت دریافت کیے ہیں ۔یہ قدیم آثار وسیع پیمانے پر کی جانے والی "افریقہ "سے باہر ہجرت سے بھی 20ہزار سال پرانے ہیں ۔سمجھا جاتا ہیکہ اس کامیاب ہجرت کے باعث ہی دنیا بھر میں نوع انسانی کی آبادی وجود میں آئی تھی۔ حالیہ دریافت کی تفصیلات سائنسی جریدے "نیچر"میں شائع ہوئی ہے۔ جینیات اور آثار قدیمہ کی شہادتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہماری نوع کا دنیا میں پھیلاؤ افریقہ سے 60ہزار سال قبل ہوا تھا۔قرن افریقہ میں رہنے والے انسانوں نے پانی کی نچلی سطح کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آبنائے باب المندب کے ذریعے بحیرہ احمر پار کیا تھا ۔ خیال کیا جاتا ہیکہ آج کے دور میں بسنے والے تمام غیر افریقی انسان ان ہی تارکین وطن کی نسل ہیں ۔ ڈاؤ اوکسن کے علاقے فاین کے غار میں کھدائی کے دوران 47انسانی دانت دریافت ہوئے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن کی ڈاکٹر ماریہ مختنون ٹورس نیبی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں (انکی ساخت سے) یہ واضح تھا کہ یہ دانت جدید انسانوں کے تھے لیکن ان دانتوں کی تاریخ ہمارے لیے حیران کن تھی۔" ان کا کہنا تھا کہ یہ قدیم آثار کلسائیٹ مادے کی سطح کے نیچے محفوظ تھے جو کہ سخت چٹان کی مانند ہوتی ہیں اور انہوں نے ان دانتوں کو بالکل محفوظ رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ دانت کلسائیٹ کی سطح کے نیچے تھے اس کا مطلب یہ ہیکہ وہ اس سطح سے بھی قدیم ہیں ۔کلسائیٹ کی سطح کے اوپر یورینیم کے سلسلے کے معدنی ذخائر کے نوک دار ٹیلے ہیں جو تقریباً 80ہزار سال پرانے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہیکہ ان 80ہزار سال پرانے نوک دار ٹیلوں کی سطح کے نیچے پائے جانے والی ہر چیز ان سے بھی قدیم ہے۔محققین کے مطابق یہ دانت" سوا لاکھ" سال پرانے ہو سکتے ہیں۔

مگر صاحب مکھی اڑ رہی ہے

حاضری دینے جا رہے ہیں اور ان کے پیچھے مسلح افواج کی ہائی کمان چل رہی ہے ۔ نریندر مودی انڈیا کے وزیرِ اعظم کم اور فیصل آباد کا گھنٹہ گھر زیادہ ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ اہم انتظامی فیصلے کی کوئی فائل پردھان منتری بھون چھوئے بغیر بالا بالا گذر جائے اور مودی جی کو کانوں کان خبر نہ ہو۔

اورجانیے

کھوتے وزیر رکھنے کی ابتدا کب ہوئی

ابک بادشاہ نے اپنے بہنوئی کی سفارش پر ایک شخص کو موسمیات کا وزیر لگا دیا۔ ایک روز بادشاہ شکار پر جانے لگا تو روانگی سے قبل اپنے وزیر موسمیات سے موسم کا حال پوچھا ۔وزیر نے کہا کہ موسم بہت اچھا ہے اور اگلے کئی روز تک اسی طرح رہے گا۔ بارش وغیرہ کا قطعاً کوئی امکان نہیں۔ بادشاہ اپنے

اورجانیے

شاہراہ غازی ملت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل بند

سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، محکمہ شاہرات کا عملہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ کو کھولنے کے عمل میں مصروف ہے، لیکن محکمہ کے ذمہ داران کے مطابق شاہراہ کو کھولنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں، گزشتہ روز افسر مارکیٹ کے نزدیک بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باع

اورجانیے