بولان ، جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،20جاں بحق،120سے زائد زخمی، انجمن، 5بوگیاں تباہ تعمیراتی کام کی بندش کیخلاف انجمن تاجران نے پرتشدد احتجاج کی دھمکی،22نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی عالمی منڈی میں کمی کے باوجود حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر دیا محکمہ برقیات کی نااہلی، حلقہ چار پونچھ میں برقی لائنیں زندگیوں کیلئے خطرناک صابر شہید سٹیڈیم میں بین الاضلاعی انٹر بورڈ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد باغ، سادات محلہ میں خوفناک آتشزدگی، دو مکانات خاکستر، لاکھوں روپے کا نقصان مسلم لیگ âنáکے راجہ فاروق حیدر نے 38 ووٹ لے کردو تہائی اکثریت سے قانون ساز اسمبلی کے بارہویں قائد ایوان کا منصب حاصل کرلیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نومنتخب اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہوا جس میں ریاست کے نئے وزیر اعظم کا چنائو کیا گیا۔ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے مسلم لیگâنáکے فاروق حیدر، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین مدمقابل تھے تاہم مسلم لیگ âنáکے راجہ فاروق حیدر نے 48میں سے38 ووٹس کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کی اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے چوہدری یسین اور پی ٹی آئی کے محی الدین کو 5،5 ووٹ ملے۔ 49 نشستوں کے ایوان میں âنáلیگ 36 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی 4، مسلم کانفرنس کی 3، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی 2،2 جب کہ ایک آزاد رکن اسمبلی کا ممبر ہے، مسلم لیگâنáکو جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کو آزاد امیدوار جب کہ تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل تھی۔

تازہ خبریں

ڈویژن بھر کے پہلے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح آٹھ نومبر کو کیا جائے گا

راولاکوٹ (سٹاف رپورٹر) راولاکوٹ کی تاریخ میں بننے والے پہلے ایل پی جی گیس پلانٹ کا افتتاح آٹھ نومبر کو کیا جائیگا،کروڑوں روپے مالیت سے تیار کئے جانیوالے اس پلانٹ سے ڈویژن بھر میں لوگوں کو سستی ایل پی جی گیس میسر آئیگی ، راولاکوٹ سمیت پونچھ ڈویژن میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کیلئے ایل پی جی گیس پر انحصار کیا جاتا ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے آئے روز نرخوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اہلیان کشمیر کو پھر لوکل ڈیلرز کی لوٹ مار کا بھی سامنا کرنا پڑتا تھا ، راولاکوٹ میں ایل پی جی گیس پلانٹ کے آغاز سے لوکل ڈیلرز کی جانب سے کی جانیوالی لوٹ مار اور راولپنڈی اسلام آباد کے لوکل ڈیلرز کی جانب سے بھیجے جانے والے کم وزن گیس سلنڈرز کے باعث ہونیوالی لوٹ مار کا خاتمہ ہو گا، پیٹرو گیس انجینئرنگ کمپنی کے ایم ڈی ناصر شریف کا کہنا ہے کہ گیس پلانٹ سے فراہم کی جانیوالی گیس صارفین کو انتہائی مناسب دام میں میسر آئیگی جبکہ روزانہ کے نرخ بذریعہ اخبارات صارفین کو فراہم کئے جائینگے، ادھر راولاکوٹ سمیت پونچھ بھر کے ایل پی جی گیس صارفین پیٹروٹائیگر گیس پلانٹ سے گیس کی فراہمی کے منتظر ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ گیس پلانٹ کے آغاز کے بعد انہیں سستی اور معیار گیس میسر آئیگی اور لوٹ مار سے انہیں نجات ملے گی۔

مگر صاحب مکھی اڑ رہی ہے

حاضری دینے جا رہے ہیں اور ان کے پیچھے مسلح افواج کی ہائی کمان چل رہی ہے ۔ نریندر مودی انڈیا کے وزیرِ اعظم کم اور فیصل آباد کا گھنٹہ گھر زیادہ ہیں۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ اہم انتظامی فیصلے کی کوئی فائل پردھان منتری بھون چھوئے بغیر بالا بالا گذر جائے اور مودی جی کو کانوں کان خبر نہ ہو۔

اورجانیے

کھوتے وزیر رکھنے کی ابتدا کب ہوئی

ابک بادشاہ نے اپنے بہنوئی کی سفارش پر ایک شخص کو موسمیات کا وزیر لگا دیا۔ ایک روز بادشاہ شکار پر جانے لگا تو روانگی سے قبل اپنے وزیر موسمیات سے موسم کا حال پوچھا ۔وزیر نے کہا کہ موسم بہت اچھا ہے اور اگلے کئی روز تک اسی طرح رہے گا۔ بارش وغیرہ کا قطعاً کوئی امکان نہیں۔ بادشاہ اپنے

اورجانیے

شاہراہ غازی ملت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل بند

سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، محکمہ شاہرات کا عملہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ کو کھولنے کے عمل میں مصروف ہے، لیکن محکمہ کے ذمہ داران کے مطابق شاہراہ کو کھولنے میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں، گزشتہ روز افسر مارکیٹ کے نزدیک بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باع

اورجانیے