استنبول: انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کی جانب سے کشمیر سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ

ترکی کے شہر استنبول میں انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کے کامریڈز نے جموں کشمیر کے محنت کشوں اور نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غیر ملکی افواج کے کشمیر سے فی الفور انخلاء کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے. انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کی جانب سے “جموں‌کشمیر چھوڑ دو تحریک” کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے.

واضح رہے کہ ترکی میں انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا، اجلاس میں ترکی ، ارجنٹینا، وینزویلا، روس، یوکرائن، برازیل، چلی، سپین ، پاکستان اور دیگر ممالک سے انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کے اراکین اور مارکسسٹ رجحانات کے نمائندگان شریک تھے.

اجلاس کے بعد شرکاء نے علامتی احتجاج کرتے ہوئے جموں‌کشمیر کے محنت کشوں اور نوجوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کشمیر سے غیر ملکی افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا، شرکاء نے “جموں کشمیر چھوڑ دو تحریک” کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے محنت کشوں اور نوجوانوں کی ظلم، جبر، استحصال اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو منظم کرنے کی اہمیت پر زور دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں