الیکشن کمیشن نے چار نئے انتخابی حلقوں‌کا گزٹ جاری کردیا، اعتراضات کےلئے تیس اگست تک مہلت

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے الیکشن کمیشن نے چار اضافی انتخابی حلقوں کاگزٹ جاری کرتے ہوئے تیس اگست تک اعتراضات طلب کر لئے ہیں، نئی حلقہ بندیوں کے تحت حلقہ جات کے نمبرات بھی تبدیل ہو جائیں گے، مجوزہ جار اضافہ حلقہ جات میں دارالحکومت مظفرآباد، ضلع نیلم، ضلع پونچھ و سدھنوتی، ضلع کوٹلی میں نئے حلقہ جات قائم کئے جائیں گے، اس طرح پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر سے براہ راست انتخاب کیلئے اب حلقوں کی تعداد 33ہو جائے گی، جو قبل ازیں 29ہوا کرتی تھی۔
بارہ حلقے مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کیلئے مختص کئے گئے ہیں، جن پر پاکستان میں مقیم مہاجرین حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ممبران اسمبلی منتخب کرتے ہیں، اس طرح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں قائم قانون ساز اسمبلی میں کل 45حلقہ انتخاب ہونگے جن پر براہ راست انتخاب کا عمل منعقد کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے نئے حلقہ جات کے جاری گزٹ پر اعتراضات کی سماعت کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے اعتراضات کی سماعت رواں سال دو ستمبر کو کی جائے گی، پونچھ ڈویژن کے اعتراضات کی سماعت چار ستمبر کو کی جائیگی، میرپور ڈویژن سے آنے والے اعتراضات کی سماعت تیرہ ستمبر جبکہ مہاجرین کشمیر ویلی و جموں و دیگر کے اعتراضات کی سماعت سولہ ستمبر کو کی جائیگی۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات2021ء کیلئے نئے حلقہ جات کے قیام کے بعد ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطا بق:

ضلع میرپور

1)۔ ایل اے ون میرپور ون(تحصیل ڈڈیال مکمل)

2)۔ ایل اے دو میرپور دو (تحصیل میرپور کے بذیل پٹوار سرکل: پلاک، پنڈخورد، ڈھیری پھلی، ڈھیری بارواں، چکسواری، پنیام، بوعہ، تگ دیو، کنیلی، مواہ، بجاڑ، ہروہ اچھی، اسلام گڑھ، کلیال بینسی، پوٹھہ بینسی)

3)۔ ایل اے تین میرپور تین۔ (تحصیل میرپور کے بذیل پٹوار سرکل: خانپور، کھاڑک، ٹھوٹھہ محمد علی، تھوتھال، منگوٹ، میرپورمیونسپل ایریا، سیکٹر اے، سیکٹر بی، سیکٹر سی، سیکٹر ڈی، سیکٹر ای اور سیکٹر ایف نیو سٹی میرپور)

4)۔ ایل اے چار میرپور چار۔ (تحصیل میرپور کے بذیل پٹوار سرکل: کھڑی خاص، عزیز پور، ٹٹری، سونگیاہ، بھلیالہ ماسوائے نیو سٹی میرپورسیکٹر اے، سیکٹر بی، سیکٹر سی، سیکٹر ڈی، سیکٹر ای اور سیکٹر ایف، خورد، پنڈی سبھروال، افضل پور، سموال شریف، پل منڈا، ساہنگ، بٹی، بلوارہ، جاتلاں، جوٹیال، جنگیاں، پکھرال، نوگراں، ڈھل محمود، رائے پور)

ضلع بھمبر

5)۔ ایل اے پانچ بھمبر ایک(تحصیل برنالہ مکمل)

6) ایل اے چھ بھمبر دو (تحصیل سماہنی مکمل)

7)۔ ایل اے سات بھمبر تین(تحصیل بھمبر مکمل)

ضلع کوٹلی

8)۔ ایل اے آٹھ کوٹلی ایک (تحصیل کوٹلی کے بذیل پٹوار سرکل: دھنواں، گوئی، لگنی بگاہ، پھگواڑی، جنجوڑو، ندلی، قمرونی)

9)۔ ایل اے نو کوٹلی دو(تحصیل فتح پور (نکیال) مکمل، تحصیل کوٹلی کا پٹوار سرکل گھڈ گوجراں)

10)۔ ایل اے دس کوٹلی تین۔ (تحصیل کوٹلی کے بذیل پٹوار سرکل: کوٹلی خاص، رولی، دھمول، گلہار شریف، چوکی ٹینڈو، بڑالی، سرہوٹہ)

11)۔ ایل اے گیارہ کوٹلی چار۔ (تحصیل سہنسہ مکمل، تحصیل کوٹلی کے بذیل پٹوار سرکل: سیاہ، پنجیڑہ، بھٹیر، سرساوہ، اودھے، انوسی سرہوٹہ)

12)۔ ایل اے بارہ کوٹلی پانچ۔ (تحصیل چڑھوئی کے بذیل پٹوار سرکل: کوٹلی سوہلتاں، پنجن، برانڈ، ناڑدوبالاں، تھروچی، چہاولہ، چڑہوئی، کھلائی، خواص، کوٹیڑہ خانکہ۔۔۔۔۔تحصیل دولیاں جٹاں مکمل، تحصیل کوٹلی کا پٹوار سرکل ڈنہ۔۔۔ تحصیل کھوئی رٹہ کا پٹوارسرکل ٹائیں)

13)۔ ایل اے تیرہ کوٹلی چھ۔ (تحصیل کھوئی رٹہ کے بذیل پٹوار سرکل: کھوڑ، سوہاٹہ، سیری مجور، کھوئیرٹہ، بھیال، دھناں، کوٹیرہ واندر، ہموئر، منجوال)

ضلع باغ

14)۔ ایل اے چودہ باغ ایک۔ (تحصیل دھیرکوٹ مکملماسوائے موضع ملوٹ پٹوار سرکل چوڑ)

15)۔ ایل اے پندرہ باغ دو۔ (تحصیل ہاڑی گہل کے بذیل پٹوار سرکل: جگلڑی، تھب، راولی، ٹوپی، بنی پساری، گاؤں ملوٹ پٹوار سرکل چوڑ اف تحصیل دھیرکوٹ، نڑیولہ، کفل گڑھ۔۔۔ تحصیل باغ کے بذیل پٹوار سرکل: بیر پانی، بنی منہاساں)

16)۔ ایل اے سولہ باغ تین۔ (تحصیل باغ کے بذیل پٹوار سرکل: باغ خاص، بھونٹ بھاٹیاں، سوانج، ناڑ شیر علی، دھڑے، اسلام نگر، چھتر نمبر دو، سیری، چوکی)

17)۔ ایل اے سترہ باغ چار۔ (تحصیل حولی (کہوٹہ) مکمل، تحصیل خورشید آباد مکمل، تحصیل ممتاز آباد)

ضلع پونچھ و سدھنوتی

18)۔ ایل اے اٹھارہ پونچھ و سدھنوتی ایک (تحصیل عباسپور مکمل، تحصیل ہجیرہ کے بذیل پٹوار سرکل: گھمیر، سہر ککوٹہ، بٹل، منڈھول، سہڑھ، تاہی)۔

19)۔ ایل اے انیس پونچھ و سدھنوتی دو۔ (تحصیل ہجیرہ کے بذیل پٹوارسرکل: ہجیرہ، کتھیاڑہ، سیراڑی، بھانتینی، کیری کوٹ، پھگواٹی، رکڑ، پوٹھی چھپڑیاں۔۔۔۔ تحصیل تراڑکھل ضلع پلندری کے بذیل پٹوار سرکل:نیریاں ماسوائے موضی نیریاں حبیب آباد، تراڑکھل ماسوائے موضع منشاآباد بریوٹ)

20)۔ ایل اے بیس پونچھ سدھنوتی تین۔ (تحصیل راولاکوٹ کے بذیل پٹوارسرکل:۔ پکھر، علی سوجل، دوتھان، چھوٹاگلہ، جنڈالی، حسین کوٹ۔۔ تحصیل ہجیرہ کا پٹوار سرکل اکھوڑ بن)

21)۔ ایلاے اکیس پونچھ و سدھنوتی چار۔ (تحصیل راولاکوٹ کے بذیل پٹوار سرکل: پوٹھی مکوالاں، راولاکوٹ، دھمنی، سنگولہ، متیالمیرہ۔۔۔ تحصیل تھوراڑ کا پٹوارسرکل رہاڑہ)

22)۔ ایل اے بائیس پونچھ و سدھنوتی پانچ۔ (تحصیل راولاکوٹ کے پٹوار سرکل:۔ پاچھیوٹ، ہورنہ میرہ، بنگوئیں، تمروٹہ، بھناکھہ۔۔ تحصیل تھوراڑ ماسوائے پٹوار سرکل رہاڑہ)

23)۔ ایل اے تئیس پونچھ و سدھنوتی چھ۔ (تحصیل سدھنوتی کے بذیل پٹوار سرکل:۔ گوراہ شمالی، پلندری، دار درچھ(افضل آباد)، گوراہ جنوبی، بارل، اسلام پورہ، جھنڈا بگلہ، آزاد پتن، پنتھل۔۔۔ تحصیل منگ مکمل)

24)۔ ایل اے چوبیس پونچھ و سدھنوتی چوبیس۔ (تحصیل سدھنوتی کا پٹوار سرکل سیر۔۔تحصیل بلوچ مکمل۔۔ موضع نیریاں و حبیب آباد آف پٹوارسرکل نیریاں و موضع منشا آباد اور موضع بریوٹ آف پٹوار سرکل تراڑکھل)

ضلع نیلم ویلی

25)۔ ایل اے پچیس نیلم ویلی ایک۔۔۔ تحصیل اٹھمقام کے بذیل پٹوار سرکل:۔ ٹکدر ماسوائے موضع نیلم، دواریاں، لوات، دودھنیال۔۔ تحصیل شاردہ مکمل)

26)۔ ایل اے چھبیس نیلم ویلی دو۔ (تحصیل اٹھمقام کے بذیل پٹوار سرکل:۔ اٹھمقام، شاہکوٹ، جاگراں، بانڈی اشکوٹ، لیسواہ، چلہانہ جاگیر، میرپورہ، موضع نیلم آف پٹوارسرکل نگدر)

ضلع مظفرآباد
27)۔ ایل اے ستائیس مظفرآباد ایک۔ (تحصیل نصیر آباد پٹہکہ کے بذیل پٹوار سرکل:۔ تلگراں، ریالی، سید پور، بانڈی کھٹانہ، کہوڑی، نصیر آباد، سیری بھیڑی، ڈوبہ، بٹ درہ، مچھیارہ، میلہ منگراں، ہلگراں۔۔ تحصیل مظفرآباد کے بذیل پٹوارسرکل:۔ مسلم آباد، ہیرکٹلی، چہلہ بانڈی ماسوائے موضع بانڈی میر صمدانی اور چہلہ بانڈی)

28)۔ ایل اے اٹھائیس مظفرآباد دو۔ (تحصیل نصیر آباد(پٹہکہ) کے بذیل پٹوارسرکل:۔ پنجگراں، دیولیاں، پنجکوٹ، نوسیری، پٹہکہ، نورا سیری۔۔۔ تحصیل مظفرآباد کے بذیل پٹوارسرکل:۔ چھتر دو میل ماسوائے مواضعات امبور، چھتر دو میل، دھنی سیداں۔۔ سیری درہ ماسوائے رکجانہ، ہوتر پڑی، دو میل ماسوائے مواضعات میرا تنولیاں، بانڈی تنولیاں اور دو میل۔۔۔ دھنی ماسوائے موضی دھنی، گھن چھتر، گڑھی دوپٹہ)

29)۔ ایل اے انتیس مظفرآباد تین۔ (تحصیل مظفرآباد کے بذیل پٹوار سرکل:۔ مظفرآباد، گوجرہ، کھلی، پترینڈ، چھتر دو میل مواضعات امبور، چھتر، دومیل، دھنی سیداں۔۔ دومیل مواضعات میرا تنولیاں، بانڈی تنولیاں اور دومیل۔۔ موضع ریجانہ آف پٹوار سرکل سیری درہ۔۔ موضع بانڈی میر صمدانی اور چہلہ آف پٹوار سرکل چہلہ بانڈی، موضی دھنی آف پٹوار سرکل دھنی)

30)۔ ایل اے تیس مظفرآباد چار۔ (تحصیل مظفرآباد کے بذیل پٹوار سرکل:۔ مصطفی آباد، انوار شریف، ٹھیریاں، چٹامنگ، چڑک پورہ، نورپورگراں، کومی کوٹ، چھتر کلاس، ڈنہ، ڈلی، کچیلی، ہلاں، رام کوٹ، میراں کلاں، میرا خورد، جھنڈ گراں)

31)۔ ایل اے اکتیس مظفرآباد پانچ۔ (تحصیل چکار مکمل۔۔۔ تحصیل ہٹیاں کے بذیل پٹوار سرکل:۔ کھلاٹہ خورد، کھلاٹہ کلاں، سڑک چناری، چکوٹی، ہٹیاں، ملک پورہ، بنی حافظ، دوامن)

32)۔ ایل اے بتیس مظفرآباد چھ۔ (تحصیل لیپہ مکمل۔۔ تحصیل ہٹیاں کے بذیل پٹوار سرکل:۔ گجر بانڈی، میرا بکوٹ، چلہانہ، ڈومچیاں، ٹمنیاں، مکلیٹ، کھانڈا)۔

33)۔ ایل اے تینتیس مظفرآباد سات۔ (تحصیل ہٹیاں کا پٹوار سرکل لانگلہ۔۔ تحصیلمظفرآباد کے بذیل پٹوار سرکل:۔ کائی منجکہ، ہٹیاں دوپٹہ،لنگر پورہ، ٹھوٹھہ، خوادی، اچھور میراں)

مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات

جموں و دیگر

34)۔ ایلاے چونتیس جموں و دیگر ایک۔ (بلوچستان، سندھ، بہاول پور ڈویژن، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور)

35)۔ ایل اے پینتیس جموں و دیگر دو۔ (ضلع گوجرانوالہ ماسوائے تحصیل وزیر آباد، حافظ آباد، ڈسکہ سیالکوٹ، پسرور سیالکوٹ، سمڑیال سیالکوٹ)

36)۔ ایل اے چھتیس جموں و دیگرتین۔ (تحصیل سیالکوٹ مکمل)

37)۔ ایل اے سینتیس جموں و دیگرچار۔ (ضلع نارووال)

38)۔ ایل اے اڑتیس جموں پانچ۔ (تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ، ضلع گجرات، منڈی بہاوالدین)

39)۔ ایل اے انتالیس جموں و دیگر چھ۔ (خبیرپختونخواہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد کا علاقہ)

کشمیر ویلی
40)۔ ایل اے چالیس کشمیر ویلی ایک۔ (صوبہ بلوچستان، صوبہ سندھ)

41)۔ ایل اے اکتالیس کشمیرویلی دو۔ (لاہور ڈویژن)

42)۔ ایل اے بیالیس کشمیری ویلی تین۔ (بہالپور ڈویژن، ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن، ضلع جہلم، ضلع چکوال)

43)۔ ایل اے تینتالیس کشمیر ویلی چار۔ (وارڈ نمبر پندرہ تا پچاس اندرون حدود راولپنڈیمیونسپل کارپوریشن بمطابق 1985ء)

44)۔ ایل اے چوالیس کشمیر ویلی پانچ۔ (وارڈ نمبر ایک تا چودہ راولپنڈی اندرون میونسپل کارپوریشن، کنٹونمنٹ وارڈ نمبر ایک تا دس، ضلع راولپنڈی بیرون حدود میونسپل کارپوریشن، اسلام آباد کا علاقہ، ضلع اٹک)

45)۔ ایل اے پینتالیس کشمیر ویلی چھ۔ (صوبہ خیبرپختونخوا)
پرمشتمل پیتنالیس حلقہ جات شامل کئے جائیں گے. تاہم اعتراضات کی سماعت کے بعد حلقہ جات کی حدود میں‌معمولی ردو بدل کئے جانے کے امکانات ہیں.

ضلع حویلی کے ممبراسمبلی کی احتجاجی پریس کانفرنس

اسلام آباد سے صحافی راجہ ثاقب راٹھور کے مطابق ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں میں خلاف میرٹ و انصاف ضلع حویلی کو نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ تین اطراف سے ایل او سی میں گھرے ہوئے پسماندہ ترین ضلع کے عوام کو ان حق دیا جائے۔ وزیراعظم حویلی کے عوام کیساتھ اپنا وعدہ پورا کریں اور فی الفور حویلی میں بھی اضافی حلقہ دیں۔
جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر علی رضا نے کہا کہ ضلع حویلی کی آبادی لگ بھگ دو لاکھ کے قریب ہے اور یہ علاقہ تین اطراف سے دشمن کی چوکیوں میں گھرا ہوا ہے،دور افتادہ ہونے کی وجہ سے انتظامی صلاحیت کا بھی فقدان ہے ، نیا انتخابی حلقہ یہاں کے عوام کا مطالبہ اور حق ہے نئے حلقے کا مطالبہ کرنے والوں میں ضلع کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے صاحب رائے شامل ہیں۔ بار سے لے کر تاجر،طلبہ،خواتین دینی و سول سوسائٹی سب نئے حلقے کے مطالبے پر متفق اور متحد ہیں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز ایکشن کمیٹی برائے اضافی حلقہ گزشتہ دو سال سے جدوجہد کر رہی ہے ، متعدد مظاہرے کئے گئے اور بڑے اجتماعات میں اضافی حلقہ کے قیام کے لئے متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں ، میں نے سابق وزیر اعظم ، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو اس حوالہ سے خط لکھا تھا.
انہوں نے بھی حویلین کے موقف کی حمائت کی اور سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کمال مہربانی کر کے خود کشمیر ہاؤس گئے اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو اھلیان حویلی کے لئے اضافی حلقہ کے حوالہ سے پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ حویلی کے عوام اس مطالبے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ ضلع حویلی کو نظر انداز کرنے اور ان کے جائز حق پر ڈاکہ ڈالنے کی بجائے اسے بھی آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور نئے انتخابی حلقے سمیت یہاں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حویلی کے لئے نئے حلقہ کا اعلان نہ کر کے اور اسے دانستہ نظرانداز کر کے یہاں کے عوام کی امنگوں کا قتل اور ان سے بھونڈا مذاق کیا گیا ہے۔ جس کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے من مانا فیصلہ کیا وزیراعظم نے حویلی کے عوام کیساتھ انصاف نہیں کیا یہ ان کے منصب کے مطابق نہیں -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر حویلی کے عوام سے اضافی حلقہ کے وعدہ کو پورا کریں.
، مودی کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لئے حویلی سمیت ایل او سی کے ملحق علاقوں کو خوشحال بنانا ضروری ہے انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے حق کے لئے عوامی ،سیاسی اور عدالتی ہر اپشن استعمال کریں گے، اور حق لینے کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔
پیر علی رضا بخاری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور و مقتدر حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پسماندہ ترین علاقہ حویلی کو اضافی حلقہ دلوانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں